• حضرات امین (ص) و صادق (ع) کی آمد مبارک ہو!

    حضرات امین (ص) و صادق (ع) کی آمد مبارک ہو!

    Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰

    رحمت مجسم، شفیع امم، سرتاج دوعالم، حبیب کبریا، سرتاج انبیا حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک ہو۔

  • تفرقہ یعنی  ٹھہراؤ ! ۔ پوسٹر

    تفرقہ یعنی ٹھہراؤ ! ۔ پوسٹر

    Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۸

    فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

  • گناہ کی بھرپائی کیسے کی جائے؟ ۔ پوسٹر

    گناہ کی بھرپائی کیسے کی جائے؟ ۔ پوسٹر

    Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰

    پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: اِتَّقِ اللَّهَ حَیثُما کُنتَ وَ أتبَع السَّیِّئَهَ الحَسَنَهَ تَمحُها وَ خالِقِ النّاسَ بِخُلقٍ حَسَنٍ؛ ہر حال میں خدا کا خوف اپنے دل میں رکھو اور گناہ کے بعد کار خیر کرو  تاکہ وہ اسے محو کر سکے اور لوگوں کے ساتھ نیک اخلاق سے پیش آؤ۔ (نہج البلاغہ؛ حدیث ۱۶۳)

  • جو بوگے وہی کاٹو گے۔ پوسٹر

    جو بوگے وہی کاٹو گے۔ پوسٹر

    Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱

    ہمارے یہاں ایک معروف کہاوت ہے کہ ’جو بوگے وہی کاٹو گے‘ یہ درحقیقت محض ایک کہاوت نہیں بلکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبان مبارک سے نکلی وہ حقیقت ہے جس میں بشر کو خبردار کرتے ہوئے اُسے دعوت عمل دی جا رہی ہے اور متنبہ کیا جا رہا ہے کہ یاد رکھو! تمہیں دنیوی زندگی میں وہی ملے گا جس کے مقدمات تم نے خود اپنے عمل سے فراہم کئے ہوں گے اور آخرت میں بھی وہی حاصل ہوگا جو دنیا میں تم اپنے نیک یا برے عمل کی شکل میں بو چکے ہو گے۔

  • بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر

    بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر

    Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲

    نبی رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: جو شخص بچوں کو خوش کرتا ہے، خدائے سبحان روز قیامت اُسے شاد و مسرور کرتا ہے۔ (کافی، ج۶، ص۴۹)

  • سعودیوں کی کامیابی کا احتمال صفر سے بھی کم! ۔ پوسٹر

    سعودیوں کی کامیابی کا احتمال صفر سے بھی کم! ۔ پوسٹر

    Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸

    مارچ دو ہزار پندرہ سے آل سعود نے یمن پر روزانہ بمباری کو اپنے معمولات زندگی میں شامل کر لیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی ایک تقریر میں آگاہ کیا ہے کہ آل سعود کو یمن کی جنگ میں منھ کی کھانی پڑے گی اور انہیں کسی قیمت پر کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔

  • السلام علیکم یا اہل بیت النبوہ ۔ پوسٹر

    السلام علیکم یا اہل بیت النبوہ ۔ پوسٹر

    Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴

    ’’دختر بدر الدجیٰ امشب سہ جا دارد عزا ///// گاہ می گوید پدر گاہ حسن گاہ رضا‘‘

  • مومن کی علامتیں ۔ پوسٹر

    مومن کی علامتیں ۔ پوسٹر

    Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۶

    امام حسن عسکری علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: مومن کی پانچ علامتیں ہیں؛ 1۔ 51 رکعت نماز کا بجالانا، ۲۔زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام (کرنا یا پڑھنا)، ۳۔دائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا پہننا، ۴۔خاک پر سجدہ کرنا، ۵۔بلند آواز سے بسم اللّه الرّحمن الرّحيم کا پڑھنا۔

  • دنیا بازار ہے...! ۔ پوسٹر

    دنیا بازار ہے...! ۔ پوسٹر

    Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵

    دنیا کو احادیث شریفہ میں مختلف اشیاء سے تشبیہ دی گئی ہے تاکہ اسکی حقیقی تصویر دنیا والوں کے سامنے واضح ہو جائے اور وہ اسکے سلسلے میں دھوکے کا شکار نہ ہوں۔ اسی تناظر میں فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام ایک حدیث شریف میں بشریت کو دنیا کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: الدُّنْیا سُوقٌ رَبِحَ فیها قَوْمٌ وَخَسِرَ آخَرُونَ؛ دنیا ایک بازار ہے جس میں کچھ لوگ فائدہ تو کچھ نقصان اٹھاتے ہیں۔ (أعیان الشّیعة: ج 2، ص 39)

  • اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸

    پیغمبر رحمت صلی‌الله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔