-
عطر لگانے کا فائدہ!۔ پوسٹر
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲فرزند رسول امام جعفر صادق علیه السلام عطر اور پرفیوم کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص اپنے دن کے آغاز میں عطر لگاتا ہے، تو شب ہونے تک اسکی عقل و خرد اس کا ساتھ دیتی ہے۔ (مفاتیح الحیات، ص ۱۳۳)
-
مخلصانہ عزاداری، مومنانہ احتیاط۔ پوسٹر
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰عالمی وبا کورونا کے دور میں ہونے والی نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں سبھی افراد بالخصوص مومنین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طبی اصولوں اور صحی رہنمائیوں کا خاص خیال رکھیں۔ قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ مومنین اور مسجدوں کو آباد رکھنے والے افراد کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا گائڈ لائنز کا خیال رکھیں، اسی لئے وہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتے بھی ہیں۔
-
اشک غم حسین (ع) کی تاثیر۔ پوسٹر
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۰نبی رحمت، سرور انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے نواسے مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں بہنے والے آنسوؤں کی برکت و افادیت کی جانب صاحبان ایمان کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: قیامت کے روز ہر آنکھ گریہ کرے گی، سوائے اُس آنکھ کے جس نے غم حسین (ع)میں آنسو بہائے ہوں گے!(بحار الانوار، ج 44، ص 293)
-
حسینیو! محرم آن پہنچا ہے! ۔ پوسٹر
Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگراری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
-
امریکہ رو بزوال ہے ! ۔ پوسٹر
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، دل میں امریکہ کے تئیں نرم گوشہ رکھنے والوں کو اسکی اصل ماہیت کی جانب متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’جو لوگ امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کے قائل ہیں وہ یہ سمجھ لیں کہ امریکہ رو بزوال ہے!‘‘ امریکہ کے بارے میں یہ بات اس شخصیت نے کہی ہےجس کے ہاتھ میں عالم سامراج کی نبض ہے اور وہ اسکی ماہیت و حقیقت سے پوری طرح واقف ہے۔
-
قرآنی انتباہ! ۔ پوسٹر
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶حساب و کتاب اور جزا و سزا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے جس سے دنیا کے ہر انسان کو روبرو ہونا ہے۔ اسی اہم حقیقت اور بنی آدم کی غفلت کے پیش نظر قرآن کریم خبردار کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے، مگر وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں! (سوره انبیاء/۳) اس آیت کے پیش نظر یہ کہنا شاید بے جا نہ ہو کہ انسان کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکی غفلت ہے جو اسے اُس کے اصل مقصد اور اسکے فرائض سے اُسے دور کر دیتی ہے۔
-
مومن کم مگر منافق زیادہ کھاتا ہے! ۔ پوسٹر
Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴حبیب قلوب اور طبیب نفوس سید الانبیاء حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: مومن کی خوراک کم ہوتی ہے جبکہ منافق زیادہ کھاتا ہے! (وسائل الشیعه، ج 24، ص 241، ح 30436)
-
فرمان کاظم (ع) ۔ پوسٹر
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
اے وارث غدیر ترا انتظار ہے۔ پوسٹر
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۹روز جمعہ منجی عالم بشریت، آخری حجت خدا، فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے منسوب ہے جنہیں وارث غدیر بھی کہا جاتا ہے۔
-
آمادہ رہیں! ۔ پوسٹر
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰(فرزند رسول) امام مہدی علیہ السلام کا انتظار کرنے والوں کا سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ وہ معنوی لحاظ سے خود کو آمادہ کریں، مومنین کے ساتھ دینی رشتوں کے قیام کے علاوہ جابروں کے ساتھ نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہوں۔ (رهبر انقلاب اسلامی / 22.10.2002)