عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تیس لاکھ غیر ملکی زائرین اربعین حسینی اور ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق پہنچ چکے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی انتظامی کمیٹی کے اندازوں کے مطابق، رواں سال اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کربلائے معلی میں دیکھا جائے گا۔
سحر نیوز رپورٹ
کربلائے معلیٰ روانہ ہونے کے لئے زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی، مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہم السلام کے روضۂ مبارک میں حاضری۔
اربعین حسینی کے ملین مارچ کے ایام نزدیک آنے کے ساتھ ہی ، ملک بھر سے زائرین حسینی کی ایک بہت بڑی تعداد نے عراق میں داخلے کے لئے شلمچہ سرحد کا انتخاب کیا ہے۔
عراق کے جنوبی شہر بصرے سے، کربلائے معلیٰ کی جانب سے سب سے بڑے سالانہ اربعین مارچ کا آغاز ہو گیا۔
اس سال اربعین حسینی کے موقع پرایران کی جانب سے زائرین کی خدمت اور ان کے قیام و طعام کیلئے اندرون ملک اور عراق میں 370 بڑے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔