Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم نے اربعین مارچ کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

عراق کے وزیر اعظم نے اربعین کے عظیم الشان اجتماع کو کامیابی اور بغیر کسی حادثے کے منعقد کرنے پر سیکیورٹی اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہم اور آپ اعلی ترین انسانی اقدار یعنی وفاداری، صبر اور استقامت کا درس لیتے ہیں ۔ مصطفی الکاظمی نے کہا کہ کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ پر مشتمل اجتماعات، حضرت امام حسین علیہ السلام کی حقانیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اربعین پروگرام کے کامیاب انعقاد اور زائرین کی سلامتی کے لئے مناسب انتظامات پر سیکیورٹی اہلکاروں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 
قابل ذکر ہے کہ عراق کے سیکیورٹی اداروں اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دن رات کوشش کرکے اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی جانے والے زائرین کی حفاظت کی ضمانت کو یقینی بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے اربعین سے پہلے عراق کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو کسی بھی اقدام سے پہلے ہلاک یا گرفتار کرلیا تھا۔

ٹیگس