Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • دنیا کا سب سے بڑا سانحہ کربلا میں رونما ہوا: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام حق پر تھے اور یزید ظالم اور جابر تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اب سے تھوڑی دیر قبل چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوفہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام حق پر ہیں اور یزید باطل ہے لیکن یزید کے خوف و ڈر کی وجہ سے انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ نہیں دیا اور ڈر گئے اس لئے دنیا کا سب سے بڑا سانحہ کربلائے معلی میں رونما ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف کے بتوں کو پاش پاش کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی (ص) دنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ چکوال والو میں نے کال دینی ہے اور آپ کو نکلنا ہے، کرکٹ میں ایک چیز سیکھی جو شخص ہار نہیں مانتا اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، انہوں نے بیرونی سازش کے تحت  ہماری حکومت گرائی تو سمجھ رہے تھے کہ میں چُپ کر کے بیٹھ جاؤں گا لیکن میں جدوجہد کروں گا اس لئے کہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر اقتدار تک پہنچا تھا۔

ٹیگس