• بن سلمان کے سیاسی کیریئر پر خطرے کے بادل ۔ کارٹون

    بن سلمان کے سیاسی کیریئر پر خطرے کے بادل ۔ کارٹون

    Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۲

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ’’محمد بن سلمان کے جھوٹے وعدے‘‘ کا ہیشٹیگ ٹرینڈ ہوا ہے۔ سعودی حکومت مخالف ایک نمایاں اور سرگرم سماجی کارکن نے سعودی شہزادے بن سلمان کے جرائم اور انکے سیاہ نامۂ اعمال کا ذکر کرتے ہوئے یہ احتمال ظاہر کیا ہے کہ ان کا سیاسی کیریئر اپنے اختتام سے قریب ہو رہا ہے۔

  • یمن پر آل سعود کی کرم فرمائیاں ۔ کارٹون

    یمن پر آل سعود کی کرم فرمائیاں ۔ کارٹون

    Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴

    ایک طرف جہاں یمنی عوام نے خطے میں دلیری، شجاعت، استقامت و پامردی اور سرفروشی کی ایک نئی مثال رقم کی ہے وہیں سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے جارحیت، بہیمیت، تشدد، بربریت، تاراجی، قتل عام اور خون خرابے کا ایسا مظاہرہ کیا ہے جس کی نظیر معاصر تاریخ میں جلدی نظر نہیں آئے گی۔ مبصرین ’’عربائیل‘‘ (سعودی عرب + اسرائیل) کو یمنی عوام کا قاتل کہتے ہیں۔

  • مشکلات کے بھنور میں پھنسے امریکی حکام کی رٹ ۔ کارٹون

    مشکلات کے بھنور میں پھنسے امریکی حکام کی رٹ ۔ کارٹون

    Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۳

    ایسے حالات میں کہ جب حالیہ دو ایک مہینوں کے دوران امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے لئے خود کو ہی بچا پانا غیر ممکن ہو گیا اور وہ اندرونی و بیرونی سطح پر دشوار مشکلات میں گھری رہی مگر اپنی عادت سے مجبور اور پابندیوں کے نشے کی عادی یہ ٹیم خود کو دوسرے ممالک کے اداروں، کمپنیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے سے نہیں روک پائی۔ آج ٹرمپ انتظامیہ کا آخری دن ہے اور وہ کل اپنے ملک کی سیاہ تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔

  • ’امریکی ویکسین‘ سے پناہ مانگتے ہیں امریکی شہری ۔ کارٹون

    ’امریکی ویکسین‘ سے پناہ مانگتے ہیں امریکی شہری ۔ کارٹون

    Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۹

    امریکہ سے ملنے والی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ وہاں کے طبی عملے کے آدھے افراد اپنے ملک میں بنے کورونا ویکسین سے گریزاں ہیں۔ (مہر نیوز)

  • داعش نواز انسٹاگرام کو سلیمانی کی پوسٹ پسند نہیں!۔ کارٹون

    داعش نواز انسٹاگرام کو سلیمانی کی پوسٹ پسند نہیں!۔ کارٹون

    Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷

    ایک بار پھر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے خونخوار، تکفیری اور دہشتگرد ٹولے داعش کی نام نہاد حکومت کی بساط لپیٹنے والے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی سے اپنے عناد کو عیاں کرتے ہوئے انکی پوسٹوں پر پابندی عائد کر دی اور اس طرح اپنی حقیقی ماہیت و حقیقت کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ آزادی اظہار رائے کا ڈھونگ کرنے والے مغربی اس بات سے غافل ہیں کہ وہ اپنی ان اوچھی حرکتوں سے انقلاب اسلامی اور اسکے پرورہ عظیم انسانوں کی الفت و محبت کو لوگوں کے دلوں سے ہرگز نہیں نکال سکتے۔

  • بچوں کا قاتل ’’عربائیل‘‘ ! ۔ کارٹون

    بچوں کا قاتل ’’عربائیل‘‘ ! ۔ کارٹون

    Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹

    دنیا میں اب تک دو ریاستیں بچوں کے قاتل کے طور پر پہچانی گئی ہیں۔ایک غاصب اسرائیل اور دوسری سعودی عرب جو درحقیقت اسی اسرائیل کا عربی ورژن ہے۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب (عربائیل) کی جارحیت کے نتیجہ میں صرف ۲۰۱۶ کے دوران ۲۳ ہزار نوزائیدہ بچے لقمۂ اجل بنے۔ خیال رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت مارچ دوہزار پندرہ سے تاحال جاری ہے۔ یمن نے اقوام متحدہ سے بارہا یہ مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کا نام طفل کشی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر دے

  • یمنی ’قدس‘ سے غاصب و غدار پریشان۔ کارٹون

    یمنی ’قدس‘ سے غاصب و غدار پریشان۔ کارٹون

    Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۵

    گزشتہ ہفتے یمنی فوج نے چھے برسوں سے وطن کے خلاف جاری سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا۔ اس حملے میں قدس ۲ نامی میزائل استعمال کیا گیا جس نے پوری کامیابی کے ساتھ آرامکو کے آئل ڈسٹریبیوشن یونٹ کو نشانہ بنایا۔ یمنیوں کے اس حملے نے بیت المقدس کو مل بانٹ کر کھانے والے صیہونی غاصبوں اور سعودی غداروں کے درمیان خاصی کھلبلی پیدا کر دی۔ یمن کا کہنا ہے کہ ہم اس میزائل کی رینج کو مزید بڑھائیں گے تاکہ اس کے ذریعے ۱۰۰۰ میل دور مقبوضہ فلسطن کو بھی با آسانی نشانہ بنایا جا سکے۔

  • ٹرمپ کے آخری دن شروع ہوئے! ۔ کارٹون

    ٹرمپ کے آخری دن شروع ہوئے! ۔ کارٹون

    Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳

    امریکہ کے متکبر اور عقل و منطق سے عاری صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر اتنا نقصان پہونچایا کہ عوام نے انہیں دوبارہ صدارت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ کسی زمانے میں سوپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ اس قدر ناتواں اور ضعیف ہو چکا ہے کہ اب دنیا میں سوائے چند ایک رجعت پسند عرب اور بعض انگشت شمار ممالک کے، کوئی بھی امریکہ کی مخالفت کرنے میں نہیں ہچکچاتا۔ اپنی طاقت و ثروت پر نازاں ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت انتخابات میں شکست کھانے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن گن رہے ہیں۔

  • ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں! ۔ کارٹون

    ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں! ۔ کارٹون

    Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰

    باوجود اس کے کہ امریکہ کے تقریبا سبھی اہم ذرائع ابلاغ دونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حریف جوبائیڈن کے جیتنے کی خبر دے چکے ہیں مگر خود ٹرمپ اب بھی اسے تسلیم نہ کرنے پر مصر ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کا دعوا کرکے اس کوشش میں ہیں کہ جیسے بھی اور جس قیمت پر بھی ممکن ہو وائٹ ہاؤس کی چابی مزید چار برسوں تک اپنی جیب میں رکھنے کے لئے کوئی راہ نکال ہی لیں۔

  • ٹرمپ کی شکست پر قلم کا رد عمل! ۔ کارٹونز

    ٹرمپ کی شکست پر قلم کا رد عمل! ۔ کارٹونز

    Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰

    سوشل میڈیا صارفین اور کارٹونسٹ حضرات نے امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد خاکوں کی شکل میں رد عمل دکھایا ہے۔