-
کورونا کی آڑ میں آل سعود کی شیطنت ۔ کارٹون
Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۶موصولہ رپورٹ کے مطابق، ایسے حالات میں کہ جب ساری دنیا کورونا کے جھمیلے میں پھنسی ہوئی ہے، آل سعود اور اسکے اتحادیوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یمن میں حوثیوں اور تحریک انصار اللہ کو کچلنے کے لئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور وہ یمنی عوام کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرنے کے درپے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آل سعود اپنے پیٹرو ڈالر کے بل بوتے پر پانچ سال سے یمن پر بمباری کر رہا ہے اور اقوام متحدہ اب تک اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی ہے۔
-
کورونا سے مغربی وحشی پن عیاں ہو گیا! ۔ کارٹون
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸کورونا نے جہاں دنیا کو بڑی زحمتوں میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں دنیا والوں کے لئے بہت سے حقائق کو بھی آشکار کیا ہے۔ منجملہ یہ کہ مغربی بالخصوص امریکی حقیقت و ماہیت میں پوشیدہ وحشی پن پوری طرح سے کھل کر سامنے آگیا ہے۔
-
امریکی بدمعاش ڈکیتی پر اترا! ۔ کارٹون
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲کورونا سے بوکھلا چکے امریکی صدر نے ظاہراً ہر قیمت پر کورونا وائرس کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اپنے ملک کے جنگی دور کے قوانین کو استعمال کرتے ہوئے، اب تک کینیڈا فرانس اور جرمنی کے ذریعے چین سے خریدے جا چکے طبی ساز و سامان کو زیادہ پیسہ دے کر لے اڑ چکے ہیں اور دوسروں کا حق مار کر اپنے عوام کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ماڈرن ڈکیتی کا شکار ہونے والے کینیڈا، فرانس اور جرمنی نے ٹرمپ کے اس غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر اپنی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
-
کورونا سے بوکھلائے ٹرمپ نے پابندیوں کی چیخ بلند کی ۔ کارٹون
Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۷امریکہ نہ صرف یہ کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے تعلق سے عالمی مطالبے کو نظر انداز کر رہا ہے، بلکہ بحران کورونا کے باوجود ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے درپے ہے۔ حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے بعض اداروں اور شخصیتوں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
-
ہم تو ہمیشہ اول ہی رہتے ہیں ۔ کارٹون
Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷اس وقت امریکہ کورونا وائرس کے متاثرین کے شکار اور اسکی اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر پہونچ چکا ہے جسکی بڑی وجہ خود امریکی ذرائع ابلاغ اور شخصیتوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی لا پرواہی رہی ہے۔ امریکہ میں اب تک 215000 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے کم از کم 3900 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا پے۔ چین میں متأثرین اور مہلوکین کی تعداد بالترتیب 81518 اور 3305 تھی جبکہ اٹلی میں یہ تعداد بالترتیب 105792 اور 12428 ہے۔ (خاکہ: از تسنیم نیوز)
-
کورونا نے صیہونی ٹولے کی قلعی کھول دی ۔ کارٹون
Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں میں بیڈ اور ڈاکٹروں کی کمی سے خاصی افراتفری کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور کسی کو خبر نہیں کہ کرے تو کیا کرے! اب تک اسرائیل میں ۱۴۰۰ سے زائد غاصب کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے ۲۹ کی حالت نازک ہے جبکہ ایک ہلاک ہو چکا ہے۔ (تسنیم نیوز)
-
کورونا کے موضوع پر کارٹونسٹ افراد کی طبع آزمائی
Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۱ان دنوں جہاں دنیا بھر میں مختلف شکلوں میں کورونا کے خلاف آپریشن جاری ہے، وہیں کورونا کے موضوع پر کارٹونسٹ افراد نے بھی طبع آزمائی کی ہے۔ ملاحظہ کیجئے دنیا بھر کے آرٹسٹوں کے تیار کردہ خاکے۔
-
کورونا تاک میں ہے! ۔ کارٹون
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶کورونا وائرس سے بچنے کا آسان راستہ یہ ہے کہ اپنے ہی گھر کو ایک محفوظ بناہگاہ سمجھا جائے اور بلا ضرورت گھر کے محفوظ حصار سے باہر نہ نکلا جائے۔ اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا ہی ہے تو احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے اور آلودگی سے مشکوک اپنے ہاتھوں کو اپنے چہرے سے دور رکھا جائے اور گھر واپسی پر سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے صابون لگا کر دھو لیا جائے۔
-
کیا بحرانوں کے بادشاہ کا وقت قریب ہے؟! ۔ کارٹون
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶آجکل میڈیا میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت کو لے کر متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مگر سعودی عرب میں جو ایک بار پھر سعودی شہزادوں کی دھر پکڑ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں حالات معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہے۔ ظاہراً قبیلۂ آل سعود کے شہزادے بن سلمان نے مسند بادشاہت کے حصول کے لئے اپنی جارحانہ جد وجہد شروع کر دی ہے جس کے تحت ممکنہ خطرہ تصور کئے جانے والے کئی شہزادوں پر غداری کا الزام لگا کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔
-
منحوس وائرس، منحوس ذرائع ابلاغ! ۔ کارٹون
Mar ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ پیغام میں کورونا وائرس کو ایک منحوس وائرس قرار دیا۔ اسوقت دنیا کے نحس ذرائع ابلاغ کورونا کی حقیقی اور حق بجانب خبریں دینے سے بھی قاصر نظر آ رہے ہیں۔ اس وقت دنیا کے قریب ساٹھ ممالک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر قریب تین ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا جن میں سے قریب پچاس افراد ایران کے ہیں۔ مگر ایران دشمن ذرائع ابلاغ کو یہ منحوس وائرس ایران کے سوا گویا دنیا میں کہیں اور نظر ہی نہیں آر رہا ہے اور وہ اپنا سارا زور اسی پر صرف کر رہے ہیں۔