Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • کورونا سے مغربی وحشی پن عیاں ہو گیا! ۔ کارٹون

کورونا نے جہاں دنیا کو بڑی زحمتوں میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں دنیا والوں کے لئے بہت سے حقائق کو بھی آشکار کیا ہے۔ منجملہ یہ کہ مغربی بالخصوص امریکی حقیقت و ماہیت میں پوشیدہ وحشی پن پوری طرح سے کھل کر سامنے آگیا ہے۔

کورونا سے بوکھلا چکے امریکی حکام کورونا وائرس کی روک تھام کے تعلق سے بظاہر کچھ زیادہ ہی سنجیدہ ہو گئے ہیں! وہ اپنے ملک میں جنگی دور کے قوانین کو استعمال کرتے ہوئے، اب تک کینیڈا فرانس اور جرمنی کے ذریعے چین سے خریدے جا چکے طبی ساز و سامان کو زیادہ پیسہ دے کر لے اڑ چکے ہیں اور دوسروں کا حق مار کر اپنے عوام کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ماڈرن ڈکیتی کا شکار ہونے والے کینیڈا، فرانس اور جرمنی نے ٹرمپ کے اس غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر اپنی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔

ایک جرمن عہدے دار نے امریکی حکام کے اس غیر اخلاقی اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’’وحشی مغرب‘‘ کی ٹیکٹک اپنا رکھی ہے۔

ٹیگس