• سوئیڈن نے ایک فلائنگ کار کی رونمائی کی۔ ویڈیو

    سوئیڈن نے ایک فلائنگ کار کی رونمائی کی۔ ویڈیو

    Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۱

    سوئیڈن نے ایک فلائنگ کار کی رونمائی کر دی ہے جسے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے حال ہی میں تیار کیا ہے۔ ایک شخص کو حمل کرنے کی توانائی رکھنے والی اس فلائنگ کار کی قیمت ۹۲ ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ یہ کار ۱۵۰۰ میٹر کی اونچائی پر ۶۰ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ۲۰ منٹ تک اڑنے کی توانائی رکھتی ہے۔ فی الحال اسکے ۱۲ ماڈل ہی تیار کئے گئے ہیں۔

  • جاپان، آتش فشاں پھوٹنے سے لوگوں میں خوف و ہراس۔ ویڈیو

    جاپان، آتش فشاں پھوٹنے سے لوگوں میں خوف و ہراس۔ ویڈیو

    Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۱

    جنوب مغربی جاپان میں واقع دنیا کے بڑے آتش فشانوں میں شمار ہونے والا ’’آسو‘‘ گزشتہ دنوں اچانک پھوٹ پڑا جس نے پہاڑ کے آس پاس موجود لوگوں میں خاصا خوف و اضطراب پیدا کر دیا جس کے باعث وہ علاقے سے فرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آتش فشاں کے پھوٹتے وقت پتھر اور لاوا تقریبا ساڑھے تین کلومیٹر کی اونچائی تک فضا میں اچھل کر زمین پر گرے۔

  • جب صیہونی کو ایک صیہونی کا موبائل خریدنا پسند نہیں۔ ویڈیو

    جب صیہونی کو ایک صیہونی کا موبائل خریدنا پسند نہیں۔ ویڈیو

    Oct ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲

    مقبوضہ فلسطین سے ایک دلچسپ اور مضحکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خاص، قدامت پسندانہ اور انتہاپسندانہ نظریات کے حامل فرقے ’حریدی‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر صیہونی کو ایک دوسرے صیہونی نوجوان سے صرف اس بات پر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک موبائل خریدنا چاہتا ہے۔ بوڑھا صیہونی نوجوان صیہونی کو موبائل خریدنے سے ہر قیمت پر روکنے کی کوشش کر رہا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان بھی موبائل خریدنے کا پکا ارادہ کر چکا ہے۔ صیہونیوں کا یہ فرقہ ماڈرن آلات کے استعمال کو حرام سمجھتا ہے۔

  • یہ افسانہ نہیں، ہولناک ٹارنیڈو ہے!۔ ویڈیو

    یہ افسانہ نہیں، ہولناک ٹارنیڈو ہے!۔ ویڈیو

    Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۸

    عمان کے ساحلے علاقے میں شاہین نامی ایک ہولناک ٹارنیڈو نظر آیا جسے دیکھ کر کمزور دل انسان کو شاید غش ہی آ جائے۔ اس ٹارنیڈو کو بعض ذرائع ابلاغ نے ’’آخرالزمانی طوفان‘‘ کا نام دیا ہے۔

  • شمالی کوریا کے فوجیوں کی حیران کن صلاحیتیں۔ ویڈیو

    شمالی کوریا کے فوجیوں کی حیران کن صلاحیتیں۔ ویڈیو

    Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۷

    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے ملکی فوجیوں کے درمیان حاضر ہو کر انکی دفاعی توانائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جوش و ولولے سے بھرپور شمالی کوریا کے فوجیوں نے بھی اپنی حیران کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے طاقت کے متوالے اپنے رہنما کا دل جیت لیا۔

  • روح کانپ جاتی ہے اس جنت میں! ۔ ویڈیو

    روح کانپ جاتی ہے اس جنت میں! ۔ ویڈیو

    Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۶

    ہمالیہ کے دامن میں بکھرے ہوئے بے نظیر قدرتی نظارے،جنہیں دیکھ کر جہاں آنکھوں میں خمار اُتر آئے، وہیں دل بھی لرز جائے اور زبان بے ساختہ پکار اٹھے ’’سبحان اللہ’’۔ کورونا دور سے قبل ایک غیر ملکی سیاح کے کیمرے سے بنائی گئی ایک ویڈیو۔

  • ٹینک کے گولے کے مقابلے میں لینڈ روور کی مضبوطی۔ ویڈیو

    ٹینک کے گولے کے مقابلے میں لینڈ روور کی مضبوطی۔ ویڈیو

    Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۶

    کاروں کا شوق رکھنے والے ایک گروہ نے معروف ہائی چیسس کار لینڈ روور کی مضبوطی کا لوہا منوانے کے لئے اُس پر عجیب ٹیسٹ انجام دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک کے گولے کا نشانہ بننے کے بعد کار کا انجن ضرور تباہ ہو گیا مگر اسکا باقی حصہ صحیح سالم رہا۔

  • چند کانٹوں سے صیہونی فوجی کی چیخیں نکل گئیں۔ ویڈیو

    چند کانٹوں سے صیہونی فوجی کی چیخیں نکل گئیں۔ ویڈیو

    Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۹

    مقبوضہ فلسطین سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صیہونی فوجی چند کانٹوں کے درد کو تحمل کرنے سے قاصر ہے اور وہ بری طرح چیخ رہا ہے جبکہ اُس کے ساتھ اسکی اس حرکت پر ہنس رہے ہیں۔

  • ریت کے ذروں سے پیش کیا ’’اربعین مارچ‘‘ کا منظر ۔ ویڈیو

    ریت کے ذروں سے پیش کیا ’’اربعین مارچ‘‘ کا منظر ۔ ویڈیو

    Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸

    ایران کی معروف اور ہونہار سینڈ آرٹسٹ فاطمہ عبادی کی ایک لاثانی سینڈ آرٹ جس میں انہوں نے ریت کے ذروں سے اربعین حسینی کے موقع پر ہونے والے ’’اربعین واک‘‘ کا خوبصورت منظر پیش کیا ہے۔