-
پائلٹ کی ذرا سی غفلت اور ہو گیا بڑا حادثہ + ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵کہتے ہیں کہ احتیاط راہ نجات ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں پائلٹ کی ذرا سی غفلت ایک بڑے حادثے کا سبب بن گئی۔
-
ایران،فوجی یونیورسٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۰تہران؛رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو خاتم الانبیا ایئرڈیفینس یونیورسٹی میں تربیت پانے والے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کسی ملک کو جو سب سے بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس ملک کی سلامتی اور امن وامان کو سلب کرلیا جائے۔
-
مصر میں دریافت ہوئیں مزید ممیز ۔ ویڈیو
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۴مصر میں مزید تیس عدد ممیز دریافت کی گئی ہیں۔محققین کے بقول یہ ممیز تقریبا تین ہزار برس پرانی ہیں۔ان ممیز کو ایک نمائش لگا کر ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیا گیا۔توقع کے بر خلاف تین ہزار سالہ یہ ممیز بڑی اچھی حالت میں پائی گئی ہیں اور ان میں بوسیدگی کے آثار کم ہی نمایاں ہوئے ہیں۔
-
صرف لطف ہی نہیں سبق بھی دیتی ہے یہ پریڈ ۔ ویڈیو
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹حال ہی میں امام حسین (ع) ملٹری ٹریننگ یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی تشریف لے گئے جہاں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران شاندار،اچھوتے اور با معنیٰ مناظر بھی پیش کئے گئے۔ایسے مناظر جن کا مشاہدہ لطف کے ساتھ ساتھ کچھ اہم پیغامات کا بھی حامل ہے۔
-
آسان نہیں ہوتا تنگ راہوں سے گزرنا ۔ ویڈیو
Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۸کورنتھ ایک نہر ہے جو بحیرہ ایجیئن میں خلیج سآروناک کے ساتھ خلیج کورنتھ کو جوڑتی ہے۔ یہ قدرتی نہیں بلکہ بشر نے اسے اپنی سہولت کے لئے کھود کر تیار کیا ہے۔اسکی لمبائی قریب چار میل ہے جبکہ چوڑائی ۷۰ فوٹ بتائی جاتی ہے۔ایک بڑا مسافربردار بحری جہاز اس تنگ آبی راستے سے گزر کر کیسے سمندر تک پہونچا، دیکھئے اس ویڈیو میں۔
-
شام میں ترک جارحیت پر سوشل میڈیا کے صارفین کا عجیب رد عمل ۔ ویڈیو
Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۳:۵۷چند روز سے شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد بے گھر، دسیوں جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ترک فوج کی جارحیت کی مذمت میں سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں اردوغان کو گھوڑے کی پشت سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کئی سال پرانی ہے جس میں ترک صدر ایک مقامی فیسٹیول کے دوران گھوڑے پر سوار ہوئے مگر گھوڑے نے بِدک کر ان کو زمین پر دے مارا۔
-
سعودی عرب اور امارات نے ترسا دیا روسی صدر کو! ۔ ویڈیو
Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۳:۴۱روسی صدر اپنے دورۂ سعودی عرب اور امارات کے دوران اپنے قومی ترانے کی صحیح میلوڈی سننے کو ترس گئے۔گزشتہ روز ولادیمیر پوتیں نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور پھر وہاں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہونچے۔مگر اتفاق یہ کہ دونوں ممالک کے ملٹری بینڈ استقبالیہ تقریب میں روسی قومی ترانے کی صحیح میلوڈی بنانے میں ناکام رہے۔
-
جب ایک بڑے سانپ نے گاڑیوں کے کارواں کو روک دیا + ویڈیو
Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۵ویسے سانپ دیکھ کر ہی ایک ہر ایک خوفزدہ ہو جاتا ہے لیکن جب اس کے سامنے ایک بڑا سا سانپ آ جائے تو اس کا کیا حال ہوگا یہ تو اس شخص سے ہی پوچھئے۔
-
صیہونی بھگوڑوں کی ہوئی پٹائی + ویڈیو
Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی،پتھراؤ کر رہے فلسطینی مظاہرین سے مقابلہ کرتے ہوئے گھبرا رہے ہیں اسی پر ان کے کمانڈر کو غصہ آ جاتا ہے اور وہ انہيں مارتا ہے۔
-
ایک حیوان کا انسانی اقدام! ۔ ویڈیو
Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸آج کے دور میں کہ جہاں لوگ ایک دوسرے کو چھوٹے چھوٹے فائدے کی خاطر ڈبونے کے درپے رہتے ہیں وہیں پر ایک حیوان ڈوبتے انسان کو بچا لیتا ہے۔ہوا یہ کہ ایک شخص نے ہاتھی میں موجود ’’انسانیت!‘‘ کو آزمانے کے لئے ہندوستان کی ایک بہتی ندی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کی مگر اسے فورا ہاتھی کی جانب سے مثبت جواب ملا اور وہ بڑی تیزی سے اس کو بچانے کے لئے ندی میں اتر گیا اور اسے اپنے خیال میں نجات دلا کر کنارے تک لے آیا۔