Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۰
چین کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایک ایسی فلائنگ کار ڈیزائن کی ہے جو ۹۰ فیصد تو سڑک پر ہی چلتی ہے، مگر کبھی کہیں پر ٹریفک میں پھنس جانے کی صورت میں اُسے آسانی سے اڑایا جا سکتا ہے۔ اس کار کی قیمت ۱ لاکھ ۴۰ ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کار کا باضابطہ پروڈکشن ۲۰۲۵ تک شروع ہو جائے گا۔ البتہ جس طرح ویڈیو میں اسے مانیٹر کرنے کے لئے چار پانچ لوگوں کی ٹیم نظر آ رہی ہے، اگر آئندہ بھی اسے چلانے کے لئے اتنے ہی افراد کی ضرورت پڑی تو شاید یہ چینی پروجیکٹ زیادہ کامیاب نہ ہو پائے!