Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

ایران کے صوبے گیلان کے شہر رودبار کے قریب ایک غار واقع ہے جس کی عمر دو سے ڈھائی لاکھ برس بتائی جاتی ہے۔ رشی نام کے ایک قریے کے جنوب میں واقع "دربند رشی" نامی یہ غار پہلی بار اٹھارہ برس قبل آثار قدیمہ کے ایک ایرانی ماہر ڈاکٹر جہانی کے ذریعے دریافت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس غار کو اب ایک نجی سیاحتی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اب اس دلچسپ اور حیرت انگیز غار کو ایک ریسٹورینٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے اس غار کو عصر حجر کے شکارچی استعمال کیا کرتے تھے۔

ٹیگس