Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ننھے بچوں کو ایران کے سپریم لیڈر اور قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملتے اور بے تکلفانہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی بچوں کے ساتھ تمام تر بے تکلفی کے ساتھ اعلیٰ درجہ شفقت و مہربانی سے پیش آرہے ہیں اور اپنے سکیورٹی اہلکاروں کوہدایت فرما رہے ہیں کہ بچوں کو ان کے قریب آنے سے نہ روکا جائے۔ بچوں کو اپنی آغوش میں لے رہے ہیں، انہیں اپنی گود میں بٹھا رہے ہیں، انہیں پیار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی بچوں کی فرمائشوں کو پورا کرنے کی ہدایت فرما رہے ہیں۔

یہ ویڈیو شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ماضی میں ہونے والی ملاقات کی ہے جس میں شہیدوں کے خاندان کے لوگ قائد انقلاب اسلامی سے خصوصی ملاقات کی غرض سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) پہنچے ہیں۔

ٹیگس