• سمندر کی دنیا ۔ ویڈیو

    سمندر کی دنیا ۔ ویڈیو

    Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴

    Desert seas نامی ڈاکیومینٹری کا ایک خوبصورت حصہ ہے جو ہمیں سمندر کے اندر چھپی ہوئی حسین اور بے نظیر دنیا کی سیر کراتا ہے۔۔ایک ایسی دنیا جو ہر انسان کو صناعی قدرت کے حیرت انگیز کرشموں سے آشنا کرتی ہے۔یہ شاندار ڈاکیومینٹری ڈامینک وسٹن، مارک وھیلر اور سیمون ناش نے مل کر تیار کی ہے۔

  • یہ جنگ نہیں جشن ہے ! ۔ ویڈیو

    یہ جنگ نہیں جشن ہے ! ۔ ویڈیو

    Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳

    ایسٹر نامی ایک جشن دنیائے عیسائیت میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ عیسائی حضرات کے بقول یہ جشن ایک طرح سے جناب عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔لوگ اسے ہر سال موسم بہار میں مناتے ہیں۔اس ویڈیو میں ایسٹر جشن کے موقع پر یونان میں ہونے والی آتش بازی کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر جنگی راکٹ بازی کا منظر پیش کر رہی ہے۔

  • پانی جو کھایا جاتا ہے / ویڈیو

    پانی جو کھایا جاتا ہے / ویڈیو

    Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۳:۴۲

    لندن کے سلطنتی کالج کے کچھ طلبا نے مل کر پانی کے کچھ ایسے بلبلے تیار کئے ہیں جو پیاس لگنے پر ایک جیلی کی طرح منھ میں رکھ کر کھا لئے جاتے ہیں۔انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے ماحولیات کو چھٹکارا دلانے کے لئے جدید علم کا سہارا لیتے ہوئے یہ مفید قدم اٹھایا ہے۔

  • یہ بھی ایک طریقہ ہے سالگرہ منانے کا ۔ ویڈیو

    یہ بھی ایک طریقہ ہے سالگرہ منانے کا ۔ ویڈیو

    Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۶

    ایران کے ساحلی شہر انزلی کی رہنے والی دس سالہ ملیکا نے اپنی دسویں سالگرہ کچھ انوکھے مگر قابل قدر انداز میں منائی۔وہ بحیرہ خزر (کیسپین سی) کے ساحل پر گئی اور وہاں کی صفائی کر کے دس بڑی تھیلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع کیا۔

  • اڑتا ہوا انسان ۔ ویڈیو

    اڑتا ہوا انسان ۔ ویڈیو

    Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶

    پاناما: چمگادڑ کی شکل کا مخصوص لباس پہن کر جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک پرندے کی طرح اڑتا ہوا انسان۔

  • نامرئی چرچ ۔ ویڈیو

    نامرئی چرچ ۔ ویڈیو

    Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۲

    بلجیم میں بنا ہوا بوگلون نامی یہ چرچ نامرئی چرچ کے نام سے مشہور ہے جسے بلجیم کے ایک فنکار معمار نے سنہ دو ہزار گیارہ میں تیار کیا۔اسکو بنانے میں ۳۰ ٹن اسٹیل استعمال کی گئی ہے۔

  • بہتے ہوئے پتھر ۔ ویڈیو

    بہتے ہوئے پتھر ۔ ویڈیو

    Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱

    افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں بہتے ہوئے یہ پتھرایک قدرتی فینومینا ہے جو کبھی کبھی دنیا کے مختلف علاقوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔

  • جب ایک ہوا مقابلے کا رخ موڑ دیتی ہے ۔ ویڈیو

    جب ایک ہوا مقابلے کا رخ موڑ دیتی ہے ۔ ویڈیو

    Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۴۱

    جنوبی افریقہ میں طوفانی ہوا نے سائیکل ریس کے قومی مقابلے کو لال جھنڈی دکھا دی۔