• شمع رسالت کے یمنی پروانوں کا عظیم الشان جشن میلاد النبی۔ ویڈیو+تصاویر

    شمع رسالت کے یمنی پروانوں کا عظیم الشان جشن میلاد النبی۔ ویڈیو+تصاویر

    Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۵

    شمع رسالت کے یمنی پروانوں نے آل سعود کی مسلط کردہ چھے سالہ جنگ سے بالاتر اٹھ کر تمام تر مصائب و آلام کے باوجود حبیب کبریا، رحمت مجسم حضرت رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایام ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر نہایت عظیم الشان اور باوقار انداز میں جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا جس میں ملکی سطح پر دسیوں لاکھ یمنی باشندوں نے شرکت کی۔

  • رسول مدنی (ص) کے یمنی پروانے۔ ویڈیو

    رسول مدنی (ص) کے یمنی پروانے۔ ویڈیو

    Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۷

    نبی رحمت، رسول مدنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایام ولادت با سعادت کے موقع پر شمع رسالت کے یمنی پروانوں نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی نہایت عقیدت و احترام اور عالیشان انداز میں جشن کا اہتمام کیا۔ اس بار بھی چھے برسوں سے قبیلۂ آل سعود کی مسلط کردہ جنگ سے روبرو یمنی باشندوں نے اپنی کاروں کو نہایت خوبصورت انداز میں سجا کر کار ریلی نکالی۔

  • بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر

    بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر

    Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲

    نبی رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: جو شخص بچوں کو خوش کرتا ہے، خدائے سبحان روز قیامت اُسے شاد و مسرور کرتا ہے۔ (کافی، ج۶، ص۴۹)

  • اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸

    پیغمبر رحمت صلی‌الله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔

  • مومن کم مگر منافق زیادہ کھاتا ہے! ۔ پوسٹر

    مومن کم مگر منافق زیادہ کھاتا ہے! ۔ پوسٹر

    Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴

    حبیب قلوب اور طبیب نفوس سید الانبیاء حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: مومن کی خوراک کم ہوتی ہے جبکہ منافق زیادہ کھاتا ہے! (وسائل الشیعه، ج 24، ص 241، ح 30436)

  • اے وارث غدیر ترا انتظار ہے۔ پوسٹر

    اے وارث غدیر ترا انتظار ہے۔ پوسٹر

    Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۹

    روز جمعہ منجی عالم بشریت، آخری حجت خدا، فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے منسوب ہے جنہیں وارث غدیر بھی کہا جاتا ہے۔

  • نماز دین کا ستون ہے!۔ پوسٹر

    نماز دین کا ستون ہے!۔ پوسٹر

    Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۱

    دین اسلام میں نماز کی اہمیت و عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: نماز کی مثال خیمے کے ستون کی مانند ہے، اگر ستون مستحکم ہو تو رسیوں، کیلوں اور کپڑے کا بھی فائدہ ہوتا ہے، لیکن اگر ستون ٹوٹ جائے تو پھر نہ تو رسی کام آتی ہے اور نہ کیل و کپڑا۔ (کافی ج۳، ص ۲۶۶)

  • بیگانہ تسلط پسندی سے مقابلہ اپنا ایمانی فریضہ ہے: انصار اللہِ یمن

    بیگانہ تسلط پسندی سے مقابلہ اپنا ایمانی فریضہ ہے: انصار اللہِ یمن

    Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۴

    انصار اللہ یمن کے سربراہ نے دوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کسی قیمت پر سعودی عرب، امارات، امریکہ اور غاصب یہونی حکومت کے تسلط کو برداشت نہیں کریں گے۔

  • پیغمبر اسلام (ص) اور عمل

    پیغمبر اسلام (ص) اور عمل

    Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۴

    نبی خدا حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے امت کو کام کاج، محنت مزدوری اور عملِ خیر کی جانب ترغیب دلائی ہے اور اسے راہ خدا میں جد جہد سے تعبیر فرمایا ہے۔

  • دوسروں کے امور کی اہمیت آپ کے امور سے کم نہیں! ۔ حدیث

    دوسروں کے امور کی اہمیت آپ کے امور سے کم نہیں! ۔ حدیث

    Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸

    مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم امت اسلامیہ کو مذہب و مسلک کی قید سے آزاد کرتے ہوئے اس انداز میں خبردار فرما رہے ہیں: أیُّمَا امْرِئٍ وَلِیَ مِنْ أمْرِ المُسْلِمِینَ وَلَمْ یَحُطْهُم بِما یَحُوطُ بِهِ نَفْسَهُ لَمْ یَرَحْ رائِحَةَ الجَنَّةِ؛ جو شخص مسلمانوں کے امور میں سے کوئی کام اپنے ذمے لے مگر اسکی انجام دہی کے لئے اُس طرح کوشاں نہ رہے جس طرح اپنے امور کے لئے رہتا ہے، تو ایسا شخص ’جنت کی بو ‘بھی نہیں سونگھ سکتا۔ (کنزالعمال، ج ۶، ص ۲۰، ح ۱۴۶۵۴)