-
ولادت با سعادت امیرالمومنین امام المتقین مبارک !
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷ولادت با سعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت پر سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
ہر باپ تیرا قدرداں ہے قاسم! ۔ تصاویر
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱۱۳ رجب سنہ ۳۰ عام الفیل کو مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس دن کو ایران میں یوم پدر کا عنوان دیا گیا ہے! اس بار یوم پدر کے موقع پر اُس باپ کی کمی محسوس رہی جس نے فرزندان اسلام و انسانیت کی خاطر اپنے بچوں کے فراق کو تحمل کرتے ہوئے اسلام کی سربلندی کے لئے جانفشانیاں کیں اور آخرکار امت اسلامیہ کو امن و سلامتی کا تحفہ دے کر اس دنیا سے سدھار گیا۔ جی ہاں شہید قاسم سلیمانی، جسکی امت اسلامیہ رہتی دنیا تک قدرداں رہے گی۔
-
دنیا بھرمیں مولود کعبہ کا جشن
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب کی ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی مسرت و عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
سناٹے میں ڈوبی ہے علی (ع) کی جائے ولادت ۔ تصاویر
Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے آل سعود نے عمرے پر تو پابندی لگائی ہی تھی، کچھ دنوں سے اب خانۂ کعبہ کے طواف پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد شاید تاریخ میں پہلی بار مسجد الحرام بالخصوص خانۂ کعبہ کے اطراف میں اتنا سناٹا دیکھنے میں آرہا ہے۔ ماہرین اور بالخصوص علمائے اسلام کا خیال یہ ہے کہ آل سعود اگر چاہتی تو خانۂ خدا کو بندگان خدا سے خالی کرنے کے بجائے، اور کوئی بہتر راہ بھی اپنا سکتی تھی۔ عجیت بات یہ ہے کہ اِسی سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے مگر حرمین شریفین ...!!!
-
ماہ رجب کے بارے میں علماء کیا کہتے ہیں؟
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۰:۳۹ماہ رجب کی بے شمار عظمت و فضیلت کا ائمۂ معصومین علیہم السلام کی احادیث میں بڑی تعداد میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے اہل عرفان اور راہ حق کے متلاشی اس مہینے کے شب و روز سے استفادہ کرتے ہوئے خدا سے زیادہ مانوس ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
امیرالمومنین حضرت امام علیؑ حق کےمتلاشیوں کی پناہ گا| Farsi Sub Urdu
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۰امیرالمومنین امام علیؑ مظلوم انسانوں اور حق کے متلاشیوں کے لئے پناہ گاہ ہیں۔۔ ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای اور جارج جرداق (مسیحی) کے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سے ایمان افروز جملات-
-
۲۸ رجب - امام حسین (ع) کی مدینے سے ہجرت !
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۲:۰۰نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اپنے نانا رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اپنی مادر گرامی حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا اور اپنے بھائی امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی قبور سے رخصت ہوکر ۲۸ رجب سنہ۶۰ ہجری کو اپنے اہلبیت اور اعوان و انصار کے ہمراہ تحریک کربلا کا آغاز کیا اور آپ مدینہ منورہ سے مکہ کی جانب روانہ ہوۓ اور پھر وہاں پر چند ماہ قیام کرنے کے بعد کوفہ کے ارادے سے رخت سفر باندھا۔
-
عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انبیاء کی بعثت کو عبودیت الہی اور کفر و طاغوت کے خلاف جنگ جیسی دو خصوصیات کے حامل نئے تمدن کے قیام کے لئے ایک عظیم تحریک قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی کی وجہ توحیدی محاذ سے طاغوتی محاذ کی دشمنی ہے۔
-
عید نبوت و رسالت کے موقع پر رہبر انقلاب کا خطاب ۔ تصاویر
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴۲۷ رجب المرجب عید نبوت و رسالت، عید بعثت النبی کے پر مسرت موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ ملک کے اعلیٰ حکام، فوجی و سول عہدے داروں، غیر ملکی مہمانوں اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں لوگوں سے خطاب کیا۔
-
عید مبعث: ایران سراپا جشن و سرور
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن عید مبعث جاری ہے اور نوجوان بچے سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹال لگا کر مومنین کرام کو شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں- اسلامی عقائد و روایات کے مطابق ستائیس رجب المرجب حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوندعالم نے رسالت کے لئے مبعوث کیا-