-
استقامتی اقتصاد کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں حکومتی اقدامات میں تیزی لائی جائے گی: صدر مملکت
Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے سال کو "استقامتی اقتصاد، اقدام اور عمل" کا نام دیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت استقامتی اقتصاد کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور پروگراموں کو زیادہ تیزی کے ساتھ جاری رکھے گی۔