Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی
    صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے سال کو "استقامتی اقتصاد، اقدام اور عمل" کا نام دیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت استقامتی اقتصاد کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور پروگراموں کو زیادہ تیزی کے ساتھ جاری رکھے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے نئے سال تیرہ سو پچانوے میں ایران کے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے پہلے اجلاس میں کہا کہ استقامتی اقتصاد پر عمل درآمد کے لیے ثقافت، اخلاق اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس اجلاس میں اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے رکھے جانے والے نئے سال کے نام کے ثقافتی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اس شعبے کے ماہرین اور دانشوروں کے مشورے اور رہنمائی سے استقامتی اقتصاد، اقدام اور عمل پر عمل درآمد کے لیے ماحول تیارکرنے کی کوشش کرے گی۔

ٹیگس