-
سرِلا مکاں سے طلب ہوئی سوئے مُنتہیٰ وہ چلے نبی، معراج النبیﷺ آپ سب کو مبارک ہو
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۹رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
-
اقوام عالم رحمت للعالمین کے دیار میں (تصاویر)
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸یہ مدینۂ منورہ ہے جہاں جانِ کائنات، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مدفن مبارک ہے۔ جہاں دنیا پھر سے تمام تر اقوام کے لوگ اس طرح کھنچے چلے آتے ہیں جیسے مقناطیس کی جانب آہنی ذرات لپک کر آتے ہیں۔ حج کا موقع ہے اور حجاج کرام تعلیمِ حج دینے والے اپنے پیارے نبی کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے اپنے انداز میں آنحضرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے ایک خدا، ایک نبی خدا، ایک قبلے اور ایک کتاب پر اپنے ایمان کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
’’حدیث حسین‘‘: آپ کا من پسند قولِ حسین (ع) کون سا ہے؟
Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۴آپ کا من پسند قولِ حسین (ع) کون سا ہے؟
-
دوسروں کا احترام اپنا احترام ہے۔ پوسٹر
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸خُلق عظیم اور رحمۃً للعالمین کے وصی، ولی خدا حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: تم دوسرے کا احترام کر کے در حقیقت اپنا احترام کرتے ہو اور اس کام سے تم خود کو زینت بخشتے ہو، اس لئے اپنے ساتھ نیکی کرنے یا اپنا احترام کرنے کے بعد دوسرے سے شکریہ کی توقع مت رکھو۔ (میزان الحکمہ، ج۱۰، ص ۱۰۳)
-
فرزند رسول حضرت کاظم (ع) کی نصیحتیں
Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔ آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
آل نبی (ع) کا چاہنے والا کون ہے؟! ۔ پوسٹر
Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲بعض روایات کی بنا پر ۷ ذی الحجہ سنہ ۱۱۴ ہجری کو فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ فرزند رسول اپنے چاہنے والوں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: خدا کی قسم! ہمارا چاہنے والا صرف وہ ہےجس کے یہاں تقوا و پرہیزگاری پائی جاتی ہے اور وہ خدا کا مطیع و فرمانبردار ہوتا ہے۔ (اصول کافی جلد ۲، صفحہ ۷۴)
-
بچے کو مارا مت کرو! ۔ پوسٹر
Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۷رسول رحمت، سرور انبیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: بچے کو مارا مت کرو، اُس سے روٹھ جایا کرو، مگر وہ بھی طولانی مدت کے لئے نہیں! (کتاب عدۃ الداعی، ص ۷۹)
-
عید کب ہوتی ہے؟ ۔ پوسٹر
May ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۰امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: کُلُّ یَومٍ لا یُعصَیٰ اللهُ فیهِ فَهُوَ یَومُ عیدٍ؛ ہر وہ دن جب خدا کی نافرمانی نہ ہو تو وہ روزِ عید ہے۔ (نہج البلاغہ، کلمات قصار ۴۲۸)
-
قرآن، ادبستانِ خدا۔ پوسٹر
Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۰قال رسول الله صلی الله علیه و آله : اِنَّ هذَا القُرآنَ مَأدَبَةُ اللهِ فَتَعَلَّموا مَأدَبَتَهُ مَا استَطَعتُم؛ یہ قرآن خدا کا ادبستاں ہے، لہٰذا جتنا ممکن ہو، اُس سے ادب سیکھو! (مجمع البیان، ج۱،ص ۱۶)
-
ایک سال کے گناہوں کا کفارہ! ۔ پوسٹر
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۵فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام: جو شخص ایک بندۂ مومن کو افطار کرائے، یہ عمل اسکے ایک سال کے گناہ کا کفارہ شمار ہوتا ہے۔ (وسائل الشیعه، ج ۷، ص ۱۰۱ و ۱۰۲٫)