Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • جرمنی میں ایک اور مسجد نذر آتش
    جرمنی میں ایک اور مسجد نذر آتش

جرمنی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے شہر ہیگن میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا-

یہ نامعلوم شخص ہفتے کے روز مغربی جرمنی کے شہر ہیگن کی ایک مسجد کو آگ لگانے اور مسجد کے اندر منافرت پھیلانے والا لٹریچر ڈال کر فرار کرگیا۔اس مسجد کا ایک ملازم بروقت آگ لگنے کی طرف متوجہ ہوگیا اور اس نے پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا-
جرمنی میں اسلام کے فروغ کے پیش نظر اسلامی مراکز اور مسجدوں کو ماضی سے زیادہ نشانہ بنایا جارہا ہے-
 جرمنی کی حکومت کے اعلان کے مطابق، دوہزار پندرہ کے ابتدائی چھ مہینوں میں کم از کم تیئیس مرتبہ مسجدوں اور اسلامی مراکز پر حملے کئے گئے ہیں- جرمنی کے مسلم رہنماؤں نے بارہا حکومت سے مسجدوں اور اسلامی مراکز میں سیکورٹی کےانتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے- ان رہنماؤں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل پر، جرمنی میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں سے بڑھتی ہوئی نفرت کے سبب پیدا ہونے والے خطرات سے چشم پوشی کا الزام عائد کیا ہے-

ٹیگس