Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • غیر قانونی تارکین
    غیر قانونی تارکین

سیکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچالیاگیا

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی سمت جانے کی کوشش کرنے والے تقریبا چھ سو غیر قانونی تارکین وطن کو اٹلی کی بحریہ نے کوسٹ گارڈ کے تعاون سے لیبیا کے نزدیک بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا-

 اس رپورٹ کے مطابق ایک کشتی جس میں ایک سو بارہ افراد سوار تھے لیبیا سے پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر فنی خرابی سے دوچار ہوگئی تھی ۔اسی طرح دو اور کشتیوں کو بھی جن میں ایک سو نو اور ایک سو بیس غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے ،اٹلی کی بحریہ نے لیبیا اور اٹلی کے درمیان میں واقع سسلی کینال میں روک لیا

واضح رہے کہ دوہزار پندرہ سے اب تک ایک لاکھ گیارہ ہزار تین سو غیر قانونی تارکین وطن افریقہ اور مشرق وسطی سے اٹلی میں داخل ہوئے ہیں- یورپ کی جانب غیر قانونی تارکین کی ہجرت کا مسئلہ، یورپی ملکوں کے لئے ایک اہم چیلنج میں تبدیل ہوگیا ہے-

ٹیگس