جزیرہ ریونیون سے ملنے والے اجزاء ملائیشیاء کے طیارے کے ہی ہیں
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
پیرس کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ جزیرہ ریونیون میں ملنے والے اجزاء یقینا ملائیشیاء کے طیارے کے ہیں جو مارچ دو ہزار چودہ میں لاپتہ ہو گیا تھا
موصولہ رپورٹ کے مطابق پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کو کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی کے ماہرین کی تحقیقات کے مطابق طیارے کے داخلی کل پرزوں پر درج نمبروں سے پتہ چلتا ہے کہ ان اجزاء کا تعلق ایم ایچ تین سو ستر سے ہے-ملائیشیاء کا ایک طیارہ مارچ دو ہزار چودہ میں ریڈار کی نظروں سے اس وقت اوجھل ہو گیا تھا جب وہ کوالا لامپور سے بیجینگ جا رہا تھا- اس طیارے پر عملے سمیت دو سو انتیس مسافر سوار تھے- اس طیارے میں فرانس کے بھی چار مسافر تھے اور اسی بنا پر پیرس کی عدالت نے اس کا نوٹس لیا-
ملائیشیاء اور اسٹریلیا نے اس سے قبل یقین دلایا تھا کہ ملنے والے اجزاء ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کے ہیں لیکن اس کے لئے وہ مضبوط دلائل پیش نہیں کر سکے تھے-