Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ کی المناک اور جنگ بندی کی حساس صورت حال کی بابت اقوام متحدہ کا سخت انتباہ

اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کے اراکین نے غزہ کی المناک اور جنگ بندی معاہدے کی نہایت حساس صورت حال کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کے حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں مغربی ایشیا، مقبوضہ فلسطین، خاص طور پر غزہ کی المناک اور ٹرمپ کے امن منصوبے کے نام سے موسوم نام نہاد جنگ بندی معاہدے، کی حساس صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر کے نائب رامیز علی اکبروف نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک طرف دعوی کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اس معاہدے کی کافی حد تک پاسداری کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں سے قابل توجہ حد تک تباہی کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدے دار نے کہا کہ صیہونی حکومت کی اس انتہاپسندی نے جنگ بندی معاہدہ کو بڑی حساس اور نازک صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔ اکبروف نے معاہدے کے دونوں فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

یہ اپیل انہوں نے ایسے وقت میں کی ہے کہ ابھی تک فلسطینی فریق کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے اور صیہونی حکومت یکطرفہ اور جارحانہ انداز میں معاہدے کی خالف ورزی کر رہی ہے۔

غزہ کی نا گفتہ بہ صورت حال

 

اقوام متحدہ کےنائب کوآرڈینیٹر نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی بقا کے لئے ثالث ممالک قطر، مصر، ترکیہ اور امریکہ نے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلامتی نوکسل نے بھی قرارداد 2803 منظور کر کے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے غزہ کی صورت حال کے جنگ بندی سے پہلے کی صورت حال پر لوٹ جانے کے امکان کی بابت خبردار کیا۔

اکبروف نے بتایا کہ دو سال کی جنگ نے غزہ میں 250,000 عمارتوں میں سے تقریباً 80 فی صد کو نقصان پہنچایا ہے یا پوری طرح تباہ کر دیا ہے، ایک 17 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی  بے گھر ہیں، جن میں سے بہت سے گنجان پناہ گاہوں میں نہایت المناک اور ناگفتہ بہ صورت حال سے گزر رہے ہیں کہ جنہیں پانی، خوراک یا طبی دیکھ بھال تک مناسب رسائی بھی میسر نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس