امریکہ پرگوئٹے مالا کی حکومت کاتختہ الٹنے کا الزام
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
گوئٹے مالا کے سابق صدرنے امریکہ پر، اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے-
گوئٹے مالا کے سابق صدراوٹو پیرز نے بدھ کی رات فوجی جیل سے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ امریکہ نے گوئٹے مالا میں مالی بدعنوانی کے بارے میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی انھیں اقتدار سے ہٹانے میں مدد کی ہے- اوٹو پیرز نے اس انٹرویو کو جاری رکھتے ہوئے مالی بدعنوانی میں اپنے سابق معاون سمیت حکومت کے بعض اعلی حکام کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا-گوئٹے مالا کے ایک جج نے منگل کو حکم دیا ہے کہ جب تک پیرزکے کیس کی سماعت جاری ہے اس وقت تک انھیں جیل میں ہی رکھا جائے-
اوٹو پیرز نے گذشتہ ہفتے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے موقع پراپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا- گو ئٹے مالا کے سینٹرل بینک کے سربراہ سمیت بیس سے زیادہ افراد کو مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے-