Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی نژاد شہری شعیب سلطان
    پاکستانی نژاد شہری شعیب سلطان

ناروے میں ایک پاکستانی نژاد شہری کے دارالحکومت اوسلو کا میئر بننے کا امکان ہے۔

پیر کے روز ہونے والے ناروے کی سٹی کونسلوں کے انتخابات میں ایم ڈی جی پارٹی نے اچھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اوسلو کی سٹی کونسل میں اس کے پانچ اراکین ہیں-

اس طرح وہ اوسلو کی سٹی کونسل میں بائیں بازو یا دائیں بازو کی جماعتوں میں سے کسی ایک کی حمایت کرکے اس اکثریت میں لاسکتی ہے۔ایم ڈی جی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں وہ پاکستانی نژاد شعیب سلطان کو اوسلو کے میئر کے عہدے کے لئے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے- اس پارٹی کے سربراہ راسموس ہینس نے منگل کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ شعیب سلطان اوسلو کے لیے بہت مناسب میئر ثابت ہوسکتے ہیں- اطلاعات کے مطابق اکتالیس سالہ شعیب سلطان پہلے ناروے کی اسلامی کونسل کے سیکریٹری تھے اور کچھ عرصہ نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے مرکز سے بھی وابستہ رہے ہیں-

ٹیگس