Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی
    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی

جاپانی پارلیمنٹ میں اس ملک کی فوج کو ملک سے باہر بھیجنے کے متنازعہ بل کی منظوری پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ اس اقدام سے علاقے میں بدامنی پیدا ہو سکتی ہے اور بعض ممالک کے درمیان محاذ آرائی کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے-

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا ہے کہ جاپان کو علاقے میں اپنے فوجی اقدامات اور سکیورٹی سرگرمیوں کے نتائج کا خیال رکھنا چاہیے- انھوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے علاقے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے اور جاپانی حکومت کو اپنی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے-
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک جاپان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے اس سکیورٹی بل کے مخالفین کی آواز بخوبی سنی ہے- انھوں نے کہا کہ جاپانی حکومت کو داخلی اور خارجی مخالفین کی روز زیادہ اونچی ہونے والی آواز کو سننا چاہیے-
 واضح رہے کہ جاپان نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی بل کی منظوری ممکنہ خطرات خاص طور پر چین کی جانب سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے جاپان کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کا ایک حصہ ہے-

ٹیگس