Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • بحران شام کا پرامن حل اورایران کی مشارکت پرزور
    بحران شام کا پرامن حل اورایران کی مشارکت پرزور

جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے میں ایران کی شرکت ضروری ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ زاورالک نے ملکی ٹی وی چینل سے خطاب میں کہا ہے کہ علاقے کے مسائل میں ایران کی مشارکت سے امن استحکام قائم کیا جاسکتا ہے۔

چیک وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اکیلے مشرق وسطی میں امن واستحکام نہیں لاسکتا بلکہ اسے ایران جیسے بااثر ملک سے تعاون حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ ایران کے تعاون سے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لئے ثالثی کا کردارادا کرسکتا ہے تا کہ وہ کسی مفاہمت تک پہنچ جائیں۔

چیک وزیرخارجہ نے شام کے بحران کے تعلق سے بعض مغربی ملکوں کی پالیسیوں پرتنقید کی اور کہا کہ ان کے موقف میں پایا جانے والا تضاد بحران شام کے تعلق سے کسی متفقہ اسٹراٹیجی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

قابل ذکرہے کہ شام کا بحران پانچ برسوں سے جاری ہے۔ بعض مغربی اورعلاقائی ملکوں نے دہشتگردوں کی حمایت کرکے یہ بحران شروع کیا تھا۔ شام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں بے پناہ جانی اورمالی نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس