Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • روسی صدر نے نیتن یاہو کے ایران اور شام مخالف دعوے کو مسترد کر دیا

روسی صدر نے صیہونی وزیر ا‏عظم کے ایران اور شام مخالف دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اس وقت ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ تل ابیب کے لئے خطرہ شمار ہو سکے-

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات میں دعوی کیا ہے کہ ایران، شامی فوج کی حمایت کے ذریعے جولان کی پہاڑیوں میں اسرائیل کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کے درپے ہے- ولادیمیر پوتن نے نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ مجموعی طور پر شامی فوج، اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ اسرائیل کے خلاف کوئی اور محاذ کھول سکے، اس کی سب سے پہلی ضرورت اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے-

پوتن نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے لئے فوجی سا‍زو سامان بھیبجے جانے کے بارے میں نیتن یاہو کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں روس کے تمام اقدامات ہمیشہ ذمہ دارانہ رہے ہیں اور رہیں گے-واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو، روسی حکام سے ملاقات کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں-

ٹیگس