Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • جرمنی کی جانب سے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کی حمایت
    جرمنی کی جانب سے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کی حمایت

جرمن وزیر دفاع نے شام کے صدر بشار اسد کے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

روزنامہ فرینکفورٹر الگمانیہ کے مطابق وزیر دفاع اورسلا فونڈر لین نے صدر اسد کے ساتھ مذاکرات سے متعلق جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ روس بحران شام کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں قیام امن کے لئے سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور بلاشبہ ایران سمیت تمام علاقائی طاقیتں اس میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر صدر اسد کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے متعلق جرمن چانسلر کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عراق اور شام کے بحران کو ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کو اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ عالمی سطح پر زور پکڑتا جارہا ہے۔

حال ہی میں برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں صدر بشار اسد کی برطرفی کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔

ٹیگس