سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کے ناروا سلوک کا اعتراف
امریکہ کے صدر براک اوباما نے ملک کے سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کے ناروا سلوک کا اعتراف کیا ہے۔
عدالتی نظام سے متعلق ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے صدر براک اباما نے کہا کہ ملک کے سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس تشدد کے معاملے کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کے تشدد میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
صدر براک اوباما نے اس معاملے کا تاریخی، قانونی اور مجرمانہ سے پہلوؤں سے جائزہ لیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاہ فام شہری کی حیثیت سے خود انہیں بھی ایام جوانی میں پولیس کے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاہ فاموں کے خلاف متعصبانہ رویوں کی روک تھام کے لیے ثقافتی وعلمی اور تعلیمی و تربیتی تدابیر اپنائے جانے کی ضرورت ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ غیر مسلح سیاہ فام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے متعصبانہ رویئے اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کا معاملہ امریکہ کے سیاسی ، صحافتی اور عوامی حلقوں میں زبردست بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔