Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ: پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد گرفتار
    امریکہ: پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد گرفتار

امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سیاہ فاموں اور دیگر رنگین فام شہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کے متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف سیکڑوں افراد نے شیکاگو سٹی میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین پولیس سربراہوں کے عالمی اجلاس کے موقع پر مک کورمک کنوینشن سینٹر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے اس عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں مذکورہ اجلاس ہورہا تھا تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سےروک دیا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین مک کورمک کنوینشن سینٹر میں داخل ہوکر اجلاس کو درھم برھم کرنا چاہتے تھے۔

جبکہ مظاہرین نے پولیس کے اس دعوی کی تردید کی ہے۔ امریکی پولیس نے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے چھیاسٹھ افراد کو گرفتاکرلیا ہے ان، افراد پر اجلاس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے متعصبانہ رویئے اور سیاہ فاموں پر تشدد کے خلاف ایسے ہی مظاہرے نیویارک میں بھی کئے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے سیافاموں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران امریکہ کے مختلف شہروں میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف زبردست مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اگست کے وسط تک، چھے سو افراد امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی تاریخ نسلی بنیادوں پر پر تشدد کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ سیاہ فام امریکی صدر براک اوباما کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں نسلی بنیادوں پر پولیس کے تشدد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس