Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • چین اور امریکہ کے مذاکرات متوقع
    چین اور امریکہ کے مذاکرات متوقع

چین اور امریکہ کی بحری افواج کے حکام عنقریب مذاکرات کریں گے۔

چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور چین کی بحری افواج کے حکام کا اجلاس ہونے والا ہے۔


فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ چین اور امریکہ کی بحری افواج کے حکام کے مجوزہ اجلاس میں بیجنگ، مصنوعی جزائر اور ان جزیروں کے علاقے میں امریکی جنگی جہازوں کی آمد کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرے گا۔ یہ اجلاس بیجنگ میں ہونے والا ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجون نے کہا ہے کہ چین اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ امریکہ کا جواب دے گا۔


قابل ذکرہے کہ چین، جنوبی چینی سمندر کے بڑے علاقے اور جزائر اسپراتلیس کی مالکیت کا دعویدار ہے لیکن ویتنام، ملائیشیا، برونئی، فلپائن اور تایوان بھی اسی علاقے اور اس میں پائے جانے والے جزیروں کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔

ٹیگس