امریکی فوجی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف زمینی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔: اوباما
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے فوجی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف زمینی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
این بی سی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امریکہ کی اسپیشل فورس کے اہلکار وں کا داعش کے خلاف جنگ میں براہ راست حصہ لینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے داعش کے خلاف جنگ میں براہ راست شریک ہونے سے بحران شام کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گي
قابل ذکر ہے کہ صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے زمینی فوج کو شام بھیجنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ اس فرمان کے تحت امریکہ کی اسپیشل فورس کے پچاس اہلکار شام روانہ کیے جائيں گے جو واشنگٹن کے بقول حکومت شام کے مخالف نام نہاد اصلاح پسند گروہوں کو تربیب دیں گے۔
امریکی صدر کے اس فیصلے پر شام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ خود امریکہ کے اندر بھی باراک اوباما پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔