امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کا واقعہ
-
امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کا واقعہ
امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے اور فائرنگ کا تازہ واقعہ ریاست نیوجرسی میں ہوا ہے۔ اس واقعے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسپوٹنک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست نیوجرسی کے ایسبری پارک علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک نو سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک گھر کے اندر بدھ کی رات رونما ہوا۔
امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے پر اس ملک کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکا میں ہتیھار پاس رکھنے سے متعلق قوانین کو فائرنگ کے واقعات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے۔