Nov ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت
    اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت

اردن کے ایک فوجی مرکز میں ایک پولیس افسر نے دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کے ہلاک کر دیا۔

ارنا کے مطابق امان میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی اڈے میں ارد ن کے ایک پولیس افسرنے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کیپٹن رینک کے ایک پولیس افسر نے کی تھی۔ رپورٹوں میں فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ٹیگس