یمن پر سعودی حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام دی جائیں: برطانیہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200438-یمن_پر_سعودی_حملوں_کے_بارے_میں_تحقیقات_انجام_دی_جائیں_برطانیہ
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام پانی چاہئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ
    برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام پانی چاہئیں۔

گارڈین کے حوالے سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہوگی تو اس ملک کو برطانوی ہتھیاروں کی ترسیل روک دی جائے گی-

فیلپ ہیمنڈ نے مزید کہا کہ ہم یمن میں برطانوی ہتھیاروں کےاستعمال کے بارے میں باخبر ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے- ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خبردار کیا تھا کہ یمن میں جنگی جرائم سے مربوط ثبوت و شواہد ملنے کے بعد، اس بارے میں آزادنہ تحقیقات انجام دیا جانا ضروری ہے اور اگر لازم ہوا تو سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روک دی جائے گی-

سعودی عرب نے اپنے کئی عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے غریب عرب ملک یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کی پٹھو حکومت کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانا ہے۔ ان حملوں سے منصور ہادی تو اقتدار میں واپس نہیں آ سکے لیکن گزشتہ سات ماہ کے دوران صرف یمن کے عوام کا قتل عام ہوا ہے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔