Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت پوری دنیا کے بحرانوں کا سبب ہے: بولیویا کے صدر ایوو مورالس
    امریکی حکومت پوری دنیا کے بحرانوں کا سبب ہے: بولیویا کے صدر ایوو مورالس

بولیویا کے صدر نے حکومت امریکا کو پوری دنیا کے بحرانوں کا سبب قرار دیا ہے۔

بولیویا کے صدر ایوو مورالس نے جمعرات کو "فرانس چوبیس" چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں حکومت امریکا کو عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحرانوں کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام سمیت مشرق وسطی میں رونما ہونے والے واقعات اور بحرانوں کی وجہ امریکا کی فوجی دھمکیاں اور اشتعال انگیزی ہے۔

بولیویا کے صدر ایوو مورالس نے کہا کہ شام اور دنیا کے دیگر علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی اصل وجہ امریکی مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں امریکی فوجی دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے عدم استحکام پایا جاتا ہے جو علاقے کے لئے اچھا نہیں ہے۔

ٹیگس