Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۱
گزشتہ برس امریکہ نے اپنے آلۂ کاروں کے ذریعے لاطینی امریکہ کے سامراج مخالف ملک بولیویا میں مورالس حکومت کا تختہ پلٹ دیا جس کے بعد صدر مورالس انتخابات میں کامیاب ہونے کے باوجود استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنے اور میکسیکو میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے بعد ملک میں انتخابات کرائےگئے جس میں عوام نے ایک بار پھر مورالس ہی کی پارٹی کے امیدوار لوئس آرسہ کو اپنا صدر منتخب کر لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ امریکہ کے توسیع پسندانہ سازشی منصوبے کو شکست ہوئی اور مورالس دوبارہ اپنے وطن بولیویا واپس لوٹ آئے۔