Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں اس سال قتل کی کاروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے
    امریکہ میں اس سال قتل کی کاروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے میئیر اسٹیفن رالنگ بلیک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے شہر میں اس سال قتل کی تین سو پانچ وارداتیں ہوئی ہیں۔

ان اعداد وشمار سے اندازہ ہوتاہے کہ 2014 کی نسبت بالٹیمور میں قتل کی وارداتوں میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ابھی اس سال کے خاتمے میں ایک مہینہ رہتا ہے۔

قتل کی ان وارداتوں نے امریکی معاشرے کو خوف و ہراس اور سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بالٹیمور کے علاوہ بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں قتل و غارت کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن تمام شہروں سے آگے ہے۔

2015 کے رواں سال میں ابھی تک اس شہر میں قتل کی مختلف کاروائیوں میں 143 افرد قتل ہوچکے ہیں۔گذشتہ سال امریکی دارالحکومت میں 90 افراد قتل ہوئے تھے۔

ٹیگس