Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • فرانس کے وزیر اعظم نے پورے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا
    فرانس کے وزیر اعظم نے پورے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا

فرانس کے وزیراعظم نے پورپ بھر میں پیرس جیسے دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فرانس کے وزیراعظم مانوئیل والز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گرد فرانس اور دیگر یورپی ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

فرانس کے وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب فرانسیسی پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں پیرس کے حالیہ سانحے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

پیرس میں جمعے کی شب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات اور خودکش دھماکوں میں ایک سو بتیس افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

فرانس کے وزیراعظم مانوئیل والز نے دعوی کیا ہے کہ پیرس حملوں کی منصوبہ بندی شام میں کی گئی تھی۔

انہوں نےکہا کہ فرانس کو محض ایک دہشت گرد گروپ کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پوری فوج کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

ٹیگس