استنبول میں ترک سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی
Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
ترکی کے شہر استنبول میں ترک سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے
اطلاعات کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز استنبول میں انسداد دہشت گردی کارروائی شروع کی اور اس کارروائی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صوبہ دیار بکر میں داعش کے دہشت گردوں سے ترک سیکورٹی اہلکاروں کی جھڑپ ہوئی تھی۔
صوبہ قونیہ میں بھی اسی طرح کی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ سوروچ اور پھر انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ترکی میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔
دریں اثنا ترکی کے حکومت مخالفین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ انسداد دہشت گردی کارروائیاں کہیں حکومت پر تنقید کرنے والوں اور ذرائع ابلاغ کی سرکوبی کا بہانہ نہ بن جائیں۔