Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • شام میں بعض یورپی ممالک کی مداخلت کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرے
    شام میں بعض یورپی ممالک کی مداخلت کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرے

جنگ شام میں اسپین سمیت بعض یورپی ممالک کی مداخلت کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے حالات میں کہ بعض یورپی ممالک داعش کے دہشت گردوں کے بہانے شام میں ہوائی حملوں میں وسعت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسپین سمیت بعض یورپی ممالک میں جنگ مخالف مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شام میں فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انتباہ دیا کہ عرب ممالک میں یورپی ممالک کی فوجی مداخلت مزید عام شہریوں اور دیگر افراد کے مارے جانے کا سبب بنے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسپین کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دوہزار چار میں میڈرڈ میں ٹرین پر ہونے والے حملے، جنگ عراق میں اسپین کی مداخلت کی انتقامی کارروائی تھی۔

ٹیگس