Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • اوپیک کے رکن ممالک کا اجلاس اختتام پذیر
    اوپیک کے رکن ممالک کا اجلاس اختتام پذیر

تیل برآمد کرنے والے ممالک کا ایک سو اڑسٹھواں اجلاس موجودہ پیداوار کی سطح برقرار رکھنے کے فیصلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا ہے وہ روزانہ تیس ملین بیرل تیل کی پیداوار برقرار رکھیں گے- اوپیک کا ایک سو اڑسٹھواں اجلاس جمعے کو ویانا میں ہوا تھا - اس اجلاس میں اوپیک کے تیرہ رکن ممالک نے شرکت کی تھی -

اوپیک کے رکن ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سن دوہزار سولہ کے ابتدائی چھے مہینوں تک اپنے تیل کی پیداوار روزانہ تیس ملین بیرل تک برقرار رکھیں گے-

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے اجلاس  کے بعد کہا کہ اوپیک کی پیداوار کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس بنیاد پر اس اجلاس میں اوپیک کی پیداوار کی مقدار برقرار رہے گی- اس اجلاس میں اوپیک کے جنرل سیکریٹری عبد اللہ سالم البدری کو مزید سات مہینوں کے لئے اوپیک کا ڈپٹی جنرل سیکریٹری بنا دیا گیا ہے ان کا تعلق لیبیا سے ہے -

ٹیگس