Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • برازیل میں اہم سیاسی شخصیات کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپے
    برازیل میں اہم سیاسی شخصیات کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپے

برازیل کی پولیس نے اپنے ملک کی بعض اہم سیاسی شخصیات کے دفاتر اور ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی پولیس نے منگل کے دن انسداد بدعنوانی منصوبے کے تحت اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایڈوارڈو کونہا سمیت متعدد سیاسی شخصیات کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مارے ۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس کو ترپن افراد کی گرفتاری کے وارنٹ ملے ہیں اور وہ سات صوبوں اور برازیلیا فیڈرل علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے۔

یہ آپریشن برازیل کے متعدد صوبوں میں ایک ہی وقت میں کئے جا رہے ہیں ۔

برازیل کی پولیس نے کہا ہے کہ یہ آپریشن اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمین ثبوت و شواہد ختم نہ کرنے پائیں۔

واضح رہے کہ برازیل کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایڈوارڈو کونہا نے سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں روسف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کی ہے جس کے بعد اس آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

برازیل کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایڈوارڈو کونہا کو خود بھی اس ملک کی تیل کی بڑی سرکاری کمپنی پٹروبراس میں مالی بدعنوانی کرنے کے علاوہ منی لانڈرنگ کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس