بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صیہونی حکومت کے اعتراض کو مسترد کردیا
بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی نے غزہ جنگ میں انجام شدہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی قانونی حیثیت پر صیہونی حکومت کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: العالم نیوز پورٹل کے مطابق پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فیصلے میں، ججوں نے ابتدائی فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی "نئی صورت حال" موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پراسیکیوٹر کو کوئی نیا عمل دوبارہ شروع کرنے یا اسرائیل کو نیا نوٹس جاری کرنے کی ضرورت ہو۔ اپیل برانچ نے فیصلہ دیا کہ اکتوبر دوہزار تیئیس سے متعلق تحقیقات ماضی کے ہی مسلح تنازعات، علاقوں اور دعویدار فریقوں سے مربوط ہیں جن کی پہلے سے ہی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ سات اکتوبر کے بعد تنازعہ کی شدت میں بنیادی تبدیلی آئی ہے اور روم قانون کے آرٹیکل اٹھارہ کے تحت نئی قانونی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ججوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ تحقیقات کے پیرامیٹرز میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی ہے جس کے لیے نئے نوٹس کی ضرورت ہو۔
اس فیصلے کا مطلب ہے کہ صیہونی جرائم کی تحقیقات جاری ہیں اور گزشتہ سال جاری ہونے والے گرفتاری کے احکامات صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یوآو گالانت کے لیے بدستور نافذ العمل ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel