Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی پہلی خاتون مسلمان جج کو قتل کی دھمکیاں
    امریکہ کی پہلی خاتون مسلمان جج کو قتل کی دھمکیاں

امریکہ کی پہلی خاتون مسلمان جج کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

خبررساں ایجنسیوں کے مطابق چند روز قبل قرآن شریف پر حلف اٹھانے والی مسلمان امریکی جج کیرولین واکر دیالو کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

امریکی پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ باپردہ مسلمان خاتون جج کے قرآن پر حلف اٹھانے کے بعد فون پر انھیں قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی توہین کی جارہی ہے۔

کیرولین واکر دیالو حال ہی میں بروکلین کے علاقے میں سول جج منتخب ہوئیں ہیں اور انہوں نے امریکی آئین کے مطابق کتاب مقدس قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون جج ہیں۔

امریکہ اسلام ریلیشنز کی رہنما سعدیہ خالق نے کہا ہے کہ کیرولین واکر دیالو کے حوالے سے جو کچھ سامنے آ رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

قابل ذکرہے کہ پیرس حملوں کے بعد سے امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس