Dec ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • پوپ نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا مطالبہ کر دیا
    پوپ نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا مطالبہ کر دیا

کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسیس نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے جمعے کو حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ متحد ہو جائے اور داعش دہشت گرد گروہ کے تشدد کا مقابلہ کرے-

کیتھولیک عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس نے روم کے سینٹ پیٹر اسکوائر پر کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی مدد کرنے والوں کو سراہا-

کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما نے شام ، لیبیا، یمن، اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں جاری جنگوں کو ختم کرنے کی درخواست بھی کی - پوپ فرانسیس نے کہا کہ شام میں جنگ جاری رہنے کے باعث انسانی صورت حال نہایت تشویش ناک ہو گئی ہے اور پوری دنیا کو اس پر توجہ دینی چاہئے-

کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسیس نے لیبیا میں برسرپیکار مختلف گروہوں سے اپیل کہ وہ اپنے اختلافات ختم کر کے تشدد کا سلسلہ بند کریں-

ٹیگس