Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • جلد ہی تہران ، اسلام آباد اور استنبول کے درمیان ٹرین سروس شروع کی جائے گی: حکومت پاکستان

پاکستانی کابینہ نے ایک خصوصی اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ جلد ہی تہران، اسلام آباد اور استنبول کے درمیان ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔

سحرنیوز/پاکستان: آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر ریلوے حنیف عباسی اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے زیر صدارت ریلوے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستانی کابینہ نے ملک کے ریلوے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ای سی او، آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین سروس جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر تعلقات عامہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق اس اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے ریلوے نظام کو بہتر بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے مالی اور قانونی اقدامات کو تیز کرنے کا حکم جاری کیا۔پاکستانی حکام نے کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول روٹ پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی مال گاڑی کی نقل و حرکت جلد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی روڈ اور شہری ترقی کی وزیر محترمہ فرزانہ صادق کے اس سال نومبر کے اوائل میں اسلام آباد کے دورے اور پاکستان کے ٹرانسپورٹ، تجارت اور ریلوے کے وزرا کے ساتھ ان کی مشترکہ ملاقات کے دوران اعلان کیا گیا تھا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ای سی او آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا آپریشن اس سال دسمبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس