Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکا میں مقیم مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ، شیخ باقر النمر کی شہادت پر آل سعود کی مذمت

امریکہ میں مقیم سیکڑوں مسلمانوں نے آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کیے جانے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

سیکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے نیویارک کے مین ھٹن اسکوائر پر اجتماع کیا اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وہابیت دہشت گردی کا سرچشمہ ہے اور وہابیت اسلام کے نام پر دھبہ ہے، جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ آل سعود خاندان کے مجرمانہ اقدامات پر اپنی خاموشی توڑ دیں۔

مظاہرین نے سی این این کے مرکزی دفتر کےسامنے بھی مظاہرہ کیا اور حکومت امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت پر کڑی نکتہ چینی کی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ دو ہفتے بعد نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ایک بار پھر مظاہرے کریں گے۔

ٹیگس