Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے

روسی فضائیہ نے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ہزار سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی فضائیہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران شام میں داعش کے ایک ہزار ایک سو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں جہاں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر ہلاک ہوئے، وہیں شام کے ڈیڑھ سو شہروں اور دیہاتوں کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ روسی فضائیہ کو زیادہ کامیابی حلب، لاذقیہ، حماہ، حمص اور رقہ صوبوں میں حاصل ہوئی ہے۔

ٹیگس